ڈیڈ لائن گزر گئی، 406 ارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع نہ کرا سکے، الیکشن کمشن نے تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جنہوں نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ سینٹ کے ایک سو چار ارکان میں سے 76نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں اٹھائیس نے تاحال جمع نہیں کرائیں۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے 342ارکان میں سے 246نے جمع کرائی ہیں تین نشستیں خالی ہیں 93 نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے 371کے ایوان میں سے اب تک 216 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں پانچ نشستیں خالی ہیں 150 ارکان نے ابھی تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے ایک سو 68ارکان میں سے ابھی تک 110 نے تفصیلات جمع کرائیںتین نشستیں خالی ہیں 55نے ابھی تک تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔خیبر پی کے اسمبلی کے 124 میں سے ساٹھ اراکین تفصیلات جمع کرائیں ایک نشست خالی ہے 63نے مالیاتی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔ بلوچستان اسمبلی کے پیسنٹھ ارکان میں سے اڑتالیس ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں سترہ نے ابھی تک مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ۔ مجموعی طور پر 64.40تناسب نے ابھی تک گوشوارے جمع کرائے ہیں ۔ آئی این پی کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے 6روز بعد بھی 406ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ واضح رہے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی اس وقت 12نشستیں بوجوہ خالی بھی ہیں ، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو تنبیہ کر رکھی 18اکتوبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کو گوشوارے جمع کرانے تک پارلیمنٹ کی کاروائی میں شرکت سے روک دیا جائے۔
گوشوارے