• news

مار دھاڑ سے بھرپور فلمیں کامیاب ہو جاتی ہیں ملک نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ایک خواب حقیقت کا روپ دھار نے جا رہا ہے اکیسویں صدی اکانومی کی صدی ہے، 2013ء میں ملک دیوالیہ ہو رہا تھا ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ گزشتہ روز پمز میں ڈینٹل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ لاہور سے پشاور تک کوئی ڈینٹل ہسپتال ہی موجود نہیں، اگر اکانومی مضبوط ہے ہے تو ہر شعبہ مظبوط ہو گا۔ مار دھاڑ سے بھرپور فلمیں تو کامیاب ہو جاتی ہیں ملک کامیاب نہیں ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن