پانامہ پیپرز: ایس ای سی پی نے 600 پاکستانیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی
اسلام آباد (عاطف خان + دی نیشن رپورٹ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے 600 پاکستانیوں کی تفتیش کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر شکیل چودھری نے کہاسورس ڈاکومنٹس میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانیوں کے کمپیوٹرائرز شناختی کارڈ نمبرز درست اور پورے ناموں کے ساتھ درج نہیں ہیں۔ تاہم شناخت میڈیا رپورٹس سرچ انجینئر اور کمپنیوں کی مالیاتی گوشواروں کے ذریعے کی گئی ہے۔ پانامہ پیپرزکے مطابق 244 پاکستانی 280 آف شور کمپنیوں کے مالک یا افسر ہں کمیٹی کے نوٹس میں آیا کہ آف شور کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ یہ سرمایہ کاری ایس ای سی پی کے دائرکار میںنہیں آتی اور یہ ڈیٹا ایف بی آر کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے۔ ایس ای سی پی نے وضاحت کی ہے کہ قانون کے مطابق پاکستان میں اشخاص کو ان کی ذاتی حیثیت سے نہیں بلکہ کارپوریٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کیا جاتاہے۔