• news

تربیت کے لیے امریکہ جانے والے 44 افغان فوجی غائب ہو گئے

نیویارک ( آن لائن ) تربیت کے لیے امریکہ جانے والے 44 فوجی اہلکار گزشتہ دو برسوں میں وہاں غائب ہو چکے ہیں۔ پینٹاگون حکام کے مطابق قیاس یہی ہے کہ یہ فوجی غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے اور وہاں کام کرنے کے لیے غائب ہوئے۔ 2007ء سے اب تک قریباً 2,200 افغان فوجیوں نے امریکہ میں تربیت حاصل کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجیوں کے غائب ہونے کے واقعات کے بعد اس پروگرام کے طریقہ کار اور اس کے لیے درکار سکیورٹی سکریننگ سے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن