• news

گلوکارہ حمیرا ارشد، احمد بٹ کے درمیان بچہ حوالگی کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گلوکارہ حمیرا ارشد اورانکے سابق شوہراحمدبٹ کے درمیان بچہ حوالگی کیس کی سماعت آج ہو گی۔فریقین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے فیصلے کے بعد فریقین کے درمیان راضی نامہ آج عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ گارڈین کورٹ میں فریقین نے بچے کے بہترمستقبل اور اسے عدالتی ماحول سے دور رکھنے کے لئے بچہ حوالگی کے حوالے سے عدالتی جنگ ختم کرنے کے لئے عدالت میں معاملہ باہمی رضامندی سے نمٹانے کے لئے درخواست کی تھی جس پر عدالت نے فریقین کو راضی نامہ آج سات اکتوبرکو سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔حمیرا ارشد نے کہاکہ فریقین کے درمیان بچے کی پرورش اورکفالت کے حوالے سے تمام ترفیصلہ جات کرلئے گئے ہیں اور فریقین نے حلف دیاہے کہ وہ آئندہ بچہ حوالگی کیس کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کریں گے مزید معلوم ہواہے کہ بچہ حمیراارشدکی زیر سایہ پرورش پائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن