بھارتی مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ سیاسی قیادت جھگڑے کی بجائے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔