کابل اور کشمیر میں امن تک دنیا سے بدامنی ختم نہیں ہو سکتی: یوسف رضا گیلانی
لاہور (پ ر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک کابل میں امن نہیں ہوتا اور وہ مضبوط نہیں ہوتا اور جب تک کشمیر میں آزادی کی صبح طلوع نہیں ہوتی دینا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد سے ملاقات اور بعد ازاں موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔