• news

ملک دشمن عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر قائدکا امن خراب کرنا چاہتے ہیں: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے نائن زیرو کے قریب سے تین سو راکٹ لانچرز،اینٹی ٹینک،اینٹی ایئرکرافٹ،خود کش جیکٹس سمیت نیٹوکے چوری شدہ اسلحے کی سب سے بڑی کھیپ بر آمد ہونے پر اپنے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروکے قریب سے اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ ملنا تشویشناک ہے ،ایسامحسوس ہوتاہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کا امن تباہ وبرباد کرنا چاہتی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔امن وامان کو تباہ اور کراچی کوخون آلود کرنے والوں سے بلاخوف وخطر اور بلاتفریق سختی سے نمٹاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن