لاہور لیڈز یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن اور عالمی یوم اساتذہ پر تقریب
لاہور (پ ر) ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز لاہور لیڈز یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم اساتذہ منایا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر شعبہ کوالٹی ڈاکٹر عمر حیات نے ٹیم ممبرز کو کوالٹی ایجوکیشن پر تفصیلی بریفینگ دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم اساتذہ کی تقریب پر اساتذہ کو اظہار تشکر کیلئے یونیورسٹی کو رنگ برنگے چارٹ اور بینرز سے سجایا گیا۔