پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کی طالبات اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول سمن آبادکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی‘ ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول گلشن راوی‘یونیک ہائی سکول لٹن روڈ‘ دی مکتب سکول آئوٹ فال روڈ مولا بخش چوک‘ زید ایم پبلک سکول الحبیب پارک بلال گنج‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتان روڈ‘گورنمنٹ اقبال ماڈل پرائمری سکول ندیم شہید روڈ سمن آبادکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد647تھی۔