تمام الہامی مذاہب کی بنیادی تعلیمات سے امن کا درس ملتا ہے : ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تمام الہامی مذاہب کی بنیادی تعلیمات سے امن کادرس ملتاہے، مسائل کے حل کیلئے مذہب سے رہنمائی لی جائے،معاشرے میںقیام امن کیلئے فلسفہء احترام انسانیت کو فروغ دیا جائے۔ مذہبی پیشوا اپنے بلند اخلاق سے دوسرے کیلئے رول ماڈل بنیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ اورارفرٹ یونیورسٹی جرمنی کے اشتراک سے ڈاکٹرسرفراز نعیمی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ’’تربیتی ورکشاپ بعنوان تاریخ کامذہب پراثر‘‘کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔