لوڈ شیڈنگ سے زندگی اجیرن معمولات نمٹانا محال ہو گیا: گھریلو خواتین
لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین نے صوبائی دارالحکومت میںآٹھ سے دس گھنٹے تک جاری رہنے والی علانیہ وغیرعلانیہ لوڈشیڈنگ پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوجانے کے باوجود شہرکے مختلف علاقوںمیںبجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس سے زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے، روزمرہ معمولات نمٹانے کی مشکلات میںاضافہ ہوگیاہے، حکمرانوںنے لوڈشیڈنگ کے ختم کرنے کے انتخابی وعدے پرووٹ لئے مگر لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے ۔