• news

حکمران کشمیریوں کی جدوجہد کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں: عابد حسین صدیقی

لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران کشمیریوں کی جدوجہد کا کریڈٹ اپنے پلڑے میں نہ ڈالے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت خارجہ محاز پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ پاناما لیکس کی وجہ سے عوام میں وزیر اعظم کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، وہ اپنے نورتنوں کے حصار سے باہر نکلیں۔

ای پیپر-دی نیشن