• news

انوراگ ٹھاکر’’ 'اصل فکسر اور راجیو شکلادلال‘‘ہے:للت مودی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لٹیرا اور دلال قرار دیا ہے۔للت مودی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آئی پی ایل کے موجودہ چیئرمین راجیو شکلا دلال اور بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر 'اصل فکسر' ہیں۔ بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے جیسا لودھا کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے۔ بی سی سی آئی صدر کا اہل وہی شخص ہوتا ہے جس نے کبھی باقاعدہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہو اور رپورٹس کے مطابق عہدے کے حصول کیلئے انوراگ ٹھاکر نے 2001 میں میچ کھیلا جو کیریئر کا واحد فرسٹ کلاس میچ تھا۔انوراگ زبردستی ہماچل پردیش کی ٹیم کا حصہ بنے کیونکہ ان کے والد وزیر اعلیٰ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن