• news

فیصل آباد: 8 مسلح افراد کی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد + ساہیوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) جڑانوالہ کے علاقہ میں 8مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر128گ۔ب کے رہائشی اعجاز احمد کی اہلیہ(ش۔ب) گھر سے سودا سلف لینے جا رہی تھی اور گا¶ں کے قبرستان کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آنے والے کار سوار ملزموں اظہر، محمود، مقصود، عطاءالرحمن، خلیل اور عامر وغیرہ 8افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا حالت غیر ہونے پر ملزموں نے اسے چک نمبر122گ۔ب میں سیم نہر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی گا¶ں 95/9-L کی رہائشی ن گھر میں اکیلی تھی جہاں عبدالوقار نے خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

زیادتی

ای پیپر-دی نیشن