• news

سیکولر ملک میں 3 طلاقوں کی گنجائش نہیں بھارتی حکومت کا سپریم کورٹ میں موقف

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی حکومت نے مسلمانوں کی جانب سے ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سیکولر ملک میں 3 طلاقوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ غور کر رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کے خاندانی معاملات میں کس حد تک مداخلت کر سکتی ہے، سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا تھا کہ ایسی مداخلت مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی مخالفت ہے، بھارتی حکومت نے کہا جنسی مساوات اور عورت کے وقار پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، حکومت نے کہا مذہبی ریاستوں میں بھی اس طرح کے معاملات پر اصلاحات ہو رہی ہیں، دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے کہا ہے کہ عدالت اقلیتوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی اور سماجی اصلاحات کے نام پر پرسنل لاءمیں ترامیم نہیں کی جا سکتی۔
بھارت/3 طلاقیں

ای پیپر-دی نیشن