ڈاکٹر صغریٰ صدف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل مقرر
لاہور (کلچرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر ڈاکٹر صغریٰ صدف کو ان کی شاندار خدمات پر ترقی دے کرڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر بنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر صغریٰ صدف پلاک (PILAK) میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ شعر و ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ ایک اچھی شاعرہ، ادیبہ، صحافی اور اینکر پرسن ہیں۔ ادبی اور ثقافتی حلقوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
ڈاکٹر صغریٰ صدف