• news

لندن: بکنگھم پیلس کا گیٹ پھلانگنے پر نوجوان گرفتار

لندن (رائٹرز) لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے گیٹ پر پھلانگنے والے 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 90 سالہ ملکہ الزبتھ دوم ان دنوں لندن میں نہیں ہیں۔ نوجوان کو دوسرے کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور اس کی ذہنی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مئی میں بھی ایک شخص دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور 10 منٹ تک پیلس کی عمارت کے گرد چکر لگانے کے بعد پکڑا گیا تھا۔ اسے 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بکنگھم پیلس

ای پیپر-دی نیشن