اسحاق ڈار 2016ء کیلئے جنوبی ایشیا کے بہترین و زیر خزانہ قرار، آئی ایم ایف عالمی بنک کا ایوارڈ دینے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیاگیا۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے میگزین اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا تاہم وزیر خزانہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیداشدہ صورتحال، مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے دورہ امریکہ ملتوی کر چکے ہیں، ان کی جگہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی یہ ایوارڈ وصول کریں گے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے اخبار ایمرجنگ مارکیٹس نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قراردے دیا۔ ایمر جنگ مارکیٹس کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔