• news

خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر ٹرمپ نے معافی مانگ لی

واشنگٹن (بی بی سی اُردو) سینئر رپبلکن رہنماؤں نے خواتین کے بارے میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نازیبا بیانات کی مذمت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو میں اپنی بیان پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان 2005ء کا ہے جس کی ویڈیو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں جاری کی ہے۔ اس ویڈیو ٹیپ میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کے میزبان بلی بش کو یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ’’اگر آپ سٹار ہیں تو خواتین کیساتھ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں‘‘۔ اس ویڈیو پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے ایک ویڈیو نشر کر کے اپنے بیانات پر معافی طلب کی ہے۔ جب یہ ویڈیو منظر عام پر آئی تو رپبلکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ٹرمپ کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سپیکر پال رائن نے رواں ہفتے شمالی ریاست وسکانسن میں ہونیوالی تقریب رپبلکن فال فیسٹ کے دعوت نامے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام کاٹ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن