• news

ضلع قصور میں 9اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

قصور(نمائندہ نوائے وقت )ڈی سی او قصور عمارہ خان نے یوم عاشور کے موقع پر دفعہ 144کے تحت 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سوار ی پر پابندی لگا دی ہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان نے محر م الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ تا ہم اس پابندی کا اطلاق پاک فوج ‘پولیس ‘صحافیوں اور بارہ سال سے کم عمر بچوں پر نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن