پاکپتن: بہشتی دروازے کی دوسرے روز قفل کشائی، پہلے دن ڈیڑھ لاکھ زائرین گزرے
پاکپتن (نامہ نگار) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے774ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں، سجا دہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے اپنی ولی عہد دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ دو سرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی ،بہشتی در وازہ سے پہلے روز تقریباً ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے گزرنے کی سعا دت حاصل کی۔ آج تیسرے روز صوبائی وزیراوقاف میاں عطاء محمد خان مانیکا سیکرٹری اوقاف پنجاب کے ہمراہ بہشتی دروازہ کھولنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی و زیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل، ایثار اور قربا نی کے جذبے کا درس دیتا ہے۔ و زیراعلیٰ شہباز شریف کی ہد ایات پر محرم الحرام و عرس حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے سلسلہ میں مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عرس حضرت بابا فرید کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جا ئزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری، صوبائی سیکر ٹری داخلہ اعظم سیلمان، انسپکٹر جنرل پو لیس مشتاق احمد سکھیرا، صوبائی سیکر ٹری اوقاف نو ازش علی،دربار بابا فر ید کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر میاں نوید علی، کمشنر ساہیوال ڈوثیر ن بابر حیات تارڑ، ریجنل پو لیس آفسیر طارق رستم چوہان، ڈی سی او عرفان احمد سندھو، ڈی پی او ملک کامرا ن یو سف دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو د تھے۔ صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے اراکین کوکمشنر سا ہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے انتظامی معاملات اور ریجنل پو لیس آفسیر طارق رستم چو ہان، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف نے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں کیے گئے اقدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی و زیر نے کنٹرول روم کا دورہ کیااور عرس حضرت بابا فریدمسعود گنج شکر کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی کیبنٹ کمیٹی نے درگاہ بابا فرید پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔