• news

سرجیکل سٹرائیکس کے دعویٰ کی عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہیں: عبدالباسط

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقات ہی بہتر آپشن ہے۔ ہمیں بلیم گیم سے باہر آنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات میں بھارت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ سارک کانفرنس کا ملتوی ہونا سب کا مشترکہ نقصان تھا۔ اوڑری حملہ کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن