ملتان: پرانی رنجش، 8 افراد کا گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر سڑک پر گھسیٹتے رہے
ملتان (آئی این پی) شجاع آباد کے علاقے ٹھٹھ گھلواں میں پرانی رنجش پر 8 مسلح افراد نے ایک گھرمیں گھس کر اہل خانہ پرتشدد کیا۔ ملزم تشدد کے دوران خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں سڑک پر گھسیٹتے رہے۔ پولیس کے آنے پر ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم امتیاز فدا حسین کا سابق داماد ہے اور2 سال قبل وہ انکی بیٹی کو طلاق دے چکا ہے۔ اپنی سابقہ بیوی کی دوسری شادی کا سن کر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا اور فدا حسین سمیت انکی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورسڑکوں پر گھسیٹتے رہے۔متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے ملزموں نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے طبی معائنے کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔