حیدر آباد کے سول ہسپتال سے نوزائیدہ بچہ مبینہ طور پر اغوا
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد کے سول ہسپتال سے نوزائیدہ بچہ مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوزائیدہ بچہ مٹیاری کی رہائشی سکینہ بی بی کا تھا۔ متاثرہ اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم خاتون نے خود کو ہسپتال کی ملازمہ ظاہر کیا، خاتون بچے کو دادی سے ملانے کا بہانہ کرکے ساتھ لے گئی۔