• news

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں اردو زبان کے نفاذ کا فیصلہ بیوروکریسی کی نذر ہو گیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کا ملک میں اردو زبان کے نفاذ کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی کی نذر ہو گیا، ایک سال گزرنے کے باوجود ملک بھر میں اردو زبان کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات نہ کئے جا سکے ۔سپریم کورٹ نے ستمبر دو ہزار پندرہ میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے ملک بھر میںآئین کے آرٹیکل دو سو اکیاون کے تحت اردو زبان کے نفاذ کا حکم دیا تھا اور تمام قوانین کے اردو زبان میں ترجمے شائع کرنے کا حکم بھی حکم دیا تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا اردو زبان کے نفاذ کا فیصلہ بیورو کریسی کے بلاوجہ اعتراضات کی نذر ہو چکا ہے، اردو زبان کے نفاذ کی فائل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری قانون پنجاب کے دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن