• news

لاہور: پابندی کے باوجود دکانوں، دفاتر میں لیزر لائٹس کی تنصیب جاری

لاہور (خبرنگار) لیزر لائٹوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کئے جانے کے باوجود لاہور میں دکانوں، دفاتر پر لیزر لائٹس نصب کر کے دھڑلے سے چلائی جا رہی ہیں مگر لاہور پولیس کوئی بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کے پائلٹ نے رائے ونڈ کے اوپر سے گزرتے ہوئے لیزر لائٹ کاک پٹ پر مارے جانے کی شکایت کی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور پولیس کو ذمہ دار کو پکڑنے اور اس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن