• news

پراسکیوٹر جنرل پنجاب ڈینگی بخار میں مبتلا، کراچی 83، راولپنڈی میں مزید 70 افراد متاثر

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر شاہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔ وہ ریگولر آفس بھی نہیں آ رہے تاہم ضروری کام کے سلسلے میں کسی دن تھوڑی دیر چکر لگاتے ہیں۔ احتشام قادر کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے انکی طبیعت زیادہ خراب ہے اگر طبیعت میں بہتری آئی تو 10 اکتوبر سے دفتر آنا شروع کر دوں گا۔ دوسری طرف کراچی میں مزید83 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے،شہرمیں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور مزید 83 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ڈینگی وائرس مزید شدت اختیارکرجائیگا۔ راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے70 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہو گئی۔ ہولی فیملی ہسپتال میں جان لیوا مرض کے 444 مریض، بینظیر ہسپتال میں 336 اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 84 مریض داخل کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن