• news

اسلام پورہ ،بیروزگاری سے تنگ تین بچوں کے باپ نے زندگی ختم کرلی

لاہور(سٹاف رپورٹر+ نمائندگان) اسلام پورہ کے علاقہ میں بیروزگاری سے تنگ تین بچوں نے باپ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اکرم کا 35 سالہ اسد علی کئی ماہ سے روزگار تھا جس کے باعث اکثر گھر والوں سے اسکا جھگڑا ہوتا تھا۔ گزشتہ روز حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کررہے ہیں اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ میں قصبہ مچھرالہ شادی شدہ خاتون آسیہ بی بی نے حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی جبکہ ہڑپہ کی 25 سالہ آمنہ نے والد سے جھگڑ کر نہر لوئر باری دوآب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ نعش کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن