• news

کاہنہ: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا

کاہنہ (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ کاہنہ کے علاقہ نصیب آباد کے رہائشی مستنصر بلا کا اپنے چھوٹے بھائی مقصود عرف فوجی جو حساس ادارے کا ملازم ہے، سے پلاٹ کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے چند روز قبل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا تاہم معززین علاقہ نے صلح کرادی تھی۔ گزشتہ روز اسی رنجش پر مقصود نے چوک میں کھڑے اپنے بھائی مستنصر خاں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسکو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ کاہنہ پولیس نے مقتول کے بھائی متعصم خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن