عمران خان غلط پالیسیوں کے سبب تنہائی کا شکار ہیں: نصیر احمد و دیگر
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد‘ شیخ علی سعید‘ عبدالکریم میو‘ رضوان خان جیالہ‘ وقاص پرنس نے اپنے مشترکہ بیان میں عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کے قائدین پر الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی نااہلیوں اورغلط پالیسیوں کی دولت سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں۔ عمران خان نے کشمیر ایشو پر پارلیمنٹ میں نہ جا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ہندوستان کی سرگرمیوں پر لاتعلق ہو چکے ہیں۔