ایمرجنگ مارکیٹس:پاکستان جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارے ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار دیدیا ہے، ایمرجنگ مارکیٹس ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا نمائندہ تحقیقی اور اشاعتی ادارہ ہے، وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق یہ اعزاز توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کی کامیاب سرکاریہ کاری، اقتصادی راہداری، ایل این جی پائپ لائن اور لاہور تا کراچی ریلوے منصوبوں، توانائی بحران کے حل کی منصوبہ بندی، انڈسٹریل زونز کے قیام اور منصوبوں پر دیا گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایوارڈ کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ ایوارڈ کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جہاں احسن اقبال کی جگہ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔