کشمیریوں اور سکھوں کو آزادی دینے کا وقت آگیا ہے: امرجیت سنگھ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں بھارتی بریریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیریوں اور سکھوں پر مظالم بند کرائے جائیں، واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ تقریب میں خالصتان آزادی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر امر جیت سنگھ اور اتار سنگھ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سکھوں اور کشمیر یوں کو آزادی دی جائے تاکہ وہ آزادی سے زندگی گذار سکیں۔