جنید ساتویں کا طالب علم تھا، سکول کارڈ سوشل میڈیا پر آ گیا، کشمیری بچے کا سینہ تان کر نعرہ، بھارتی فوجی پیچھے ہٹ گیا
سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 12سالہ معصوم بچے جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا جس کے مطابق جنید احمد ساتویں جماعت کا طالب علم تھا،جنید کے قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہزاروں افراد نے احتجا ج کیا اس دوران ایک کشمیری بچے نے بھارتی فوجی کے آگے سینہ تان کر آزادی کانعرہ لگادیا، قریب کھڑا بھارتی فوجی اسے کچھ نہ کہہ سکا اور پیچھے ہٹ گیا، بھارتی فوجی نے اس پر بھی گن تان رکھی تھی۔ جنید احمد کے سکول کارڈ پر اسکے سکول کا نام نیو بانونٹ انگلش سکو ل عالی مسجد عیدگاہ سرینگر کا پتہ درج ہے ۔ کارڈ پر رول نمبر اور بس نمبر بھی درج ہے ۔