قائداعظم ٹرافی، پی آئی اے کو لاہور کیخلاف کامیابی کیلئے 299 رنز درکار، 6 وکٹیں باقی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں لاہور وائٹس پی آئی اے کیخلاف میچ جیتنے کیلئے چھ وکٹیں درکار۔ میچ کے تیسرے روز لاہور وائٹس نے پانچ رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پراپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم دوسوچوبیس رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد وحید نے بائیس رنز بنائے، پی آئی اے کی جانب سے سلمان سعید اور رافع صفدر نے تین،تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پہلی اننگز میں ایک سو نوے رنز کے خسارہ کے باعث پی آئی اے کو دوسری اننگز میں میچ جیتنے کیلئے مجموعی طور پر چارسوچودہ رنزکا ہدف ملا ہے ، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پی آئی اے کے چار کھلاڑی ایک سو پندرہ رنز پر آئوٹ ہوچکے ہیں جبکہ ابھی تین سو رنز کا ہدف باقی ہیں۔ لاہور وائٹس کے پاس یہ میچ جیتنے کا ہم موقع ہے اور انہیں پی آئی اے کے مزید چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا ہوگی۔