• news

اے کرکٹ: زمبابوے کے4روزہ میچ میں پاکستان کیخلاف 6وکٹوں پر 321رنز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے اے کرکٹ ٹیم نے پاکستان اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میں پہلے دن کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوںکے نقصان پر 321رنز بنا لئے ۔ ہرار ے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔موویوچھبیس ‘مساکاڈزا بتیس‘کریگ اروائن چونتیس‘سکندر رضا اٹھائیس‘ویلر سینتیس‘موتمبامی اڑتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔مور 109اور کپتان کریمر آٹھ رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔شاداب خان نے تین ‘محمد اصغر نے دو جبکہ میر حمزہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن