• news

دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے کی روایت برقرار رکھی : آرمی چیف

اسلام آباد (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر رہ کر جنگ لڑنے کی روایت برقرار رکھی ہے، تمام چیلنجز اور موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افسروں نے صف اول میں محاذ سنبھالا، افسروں نے پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی ہے، مستقبل کی قیادت کو ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنی چاہیے، پیشہ ورانہ مہارت سے چیلنجز کا موثر انداز سے سامناکرسکتے ہیں۔ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورہ اور چوتھی پاکستان بٹالین کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل قمر نوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے اس دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اکیڈمی کی استعداد کار میں اضافے اور فورتھ پاکستان بٹالین کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایم اے کی چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح بھی کیا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ تمام چیلنجز اور موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے۔ دورے کا مقصد کیڈٹس کی صلاحیتیں بڑھانے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینا تھا، مستقبل کی قیادت کو ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ،پیشہ وارانہ مہارت سے چیلنجز کا موثر انداز سے سامنا کرسکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ اقدار اور فخر اور باہمی ہم آہنگی سے ہم ہر چیلنج کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں نے ہمارا فخر قائم رکھا ہے، مستقبل کی لیڈرشپ اپنی پروفیشنل تیاریوں پر توجہ دے۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن