• news

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے وزیراعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے وزیراعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ یہ اقدام خود کو بچانے کیلئے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔ وزیراعظم نوازشریف پانامہ لیکس کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی بجائے اس میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کوئی بھی پانامہ لیکس پر بات کرے۔ مزید برآں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون کرکے ہدایت کی سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تمام صوبائی وزراءسندھ بھر کی صورتحال کو خود مانیٹر کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر مکمل بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو

ای پیپر-دی نیشن