اسلام آباد بند کرنے کا تالا ہے، سوال: کیا پدی کیا پدی کا شوربہ، فضل الرحمان
پشاور (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمان نے فاٹا میں ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام اور ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا اس لیے سی پیک کے روٹ پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے ، اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے پہلے تالا تو پیدا کریں، اسلام آباد کو بند کرنے والے بتائیں کہ اتنا بڑا تالا ہے کسی کے پاس، حکومت کو تحریک انصاف کو کاﺅنٹر کرنے کا طریقہ آگیا ہے، پی ٹی آئی والے اب شاہین نہیں بلکہ تتلیاں بن گئے ہیں۔ ڈی آئی خان سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد سے ہمارے مخالفین کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سرکاری معاملات ہیں جس پر وزیراعظم بہتر سمجھتے ہیں۔ بلاول بھٹو کو بیٹا سمجھتے ہیں اور انہیں بیٹا کہہ کر ہی پکارتے ہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی تالا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ کیا پدی اور کیاپدی کا شوربہ۔
فضل الرحمان