• news

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہائیکورٹ نے وفاقی پنجاب حکومتوں نیکٹا وزارت سے جواب طلب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نےشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، نیکٹا، وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کے مسائل میں کمی نہیں ہو رہی۔ حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات سے صرف 8 نکات پر عملدرآمد کیا جبکہ 12 نکات کو نظر انداز کردیا جو حکومتی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔
ہائیکورٹ/ نیشنل ایکشن پلان

ای پیپر-دی نیشن