• news

کوئی مقدس گائے ہے نہ قانون کو موم کی ناک سمجھنے کی سوچ مزید چل سکتی: رضا ربانی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کہ معاشرے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے قانون کو موم کی ناک سمجھنے کی سوچ مزید آگے نہیں چل سکتی۔ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت اور وفاقیت میں ہے۔ جمہوری نظام سے انحراف تباہی کے مترادف ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ اکاﺅنٹس مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شفافیت کا فقدان رہا ہے۔ حکمرانی کرنیوالے تمام طبقات اسکے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف اور صرف جمہوری ریاست کے طور پر ہی چل سکتا ہے اور ہمارے مسائل کا حل جمہوری نظام میں ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تسلسل ضروری ہے۔ اس نظام سے انحراف تباہی کے مترادف ہوگا۔
رضا ربانی

ای پیپر-دی نیشن