مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ میں وزیراعظم سمیت کسی نے عمران کا نام بھی نہ لیا
اسلام آباد ( محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی مجلس عاملہ کے کم وبیش اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کسی مسلم لیگی رہنما نے کسی نے عمران خان کا نام تک نہیں لیا اور نہ ہی کسی مسلم لیگی نے ان پر بالواسطہ تنقید کرنا مناسب سمجھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا 3 سال بعد انعقاد الیکشن کمشن کے دبا¶ میں ہوا۔ اور الیکشن شیڈول تیار کر لیا گیا۔ اس کا ایک دو روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔
مجلس عاملہ