پی سی بی کا باؤلنگ کوچ کیلئے اظہر محمود سے معاہدہ سست روی کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کیلئے باؤلنگ کوچ کی خالی آسامی پر پی سی بی کا اظہر محمود کے ساتھ معاہدے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ پی سی بی عہدیدار نے بتایا کہ اظہر محمود کو ایک بار پھر باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جلد تعیناتی کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن تین ہفتوں میں بھی معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ معاوضے اور عہدے کی مدت پر تعطل کا شکار ہے۔