• news

فیصل آباد، سمندری، جھنگ، ملتان شادی شدہ سمیت 5 خواتین سے زیادتی

فیصل آباد،جھنگ، ملتان (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت پانچ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب (ف۔ب) کو اوباش اشرف نے نوکری دلوانے کے بہانے کار میں نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر516گ۔ب میں اللہ دتہ کی اہلیہ کو ملزم نذر نے اسلحہ کے زور پر ہوس کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں ساندل بار کے علاقہ میں پانچ سالہ ماریہ کو ملزم افضل اور جھمرہ کے علاقہ چک نمبر113ج۔ب میں(ر) سے زاہد وغیرہ زیادتی کی کوشش کی جو دونوں نے شور مچا پر ناکام بنا دی۔جھنگ کے موضع وجھی کی مسماۃ(غ۔ز) سے ملزم علی رضا نے مبینہ طور پر زیادتی کی جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہو گئی تو ملزم نے حمل ضائع کرا دیا ۔ سمندری میں فیصل آباد کی عیسائی لڑکی سمیرا کو اسکا رشتہ دار عمران مسیح ورغلا کر ایک مکان میں لایا جہاں اس نے تین ساتھیوں رشید ،آصف اور قمر مسیح کے ہمراہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مقیم پور کے علاقے میں مزدور کی 16سالہ بیٹی (ن) کو اغوا کے بعد زمیندار شفیق نے گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن