اورنج ٹرین: پی ٹی آئی لاہور کی فریق بننے کیلئے درخواست‘ سپریم کورٹ 13 نومبر کو سماعت کریگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے خلاف مقدمہ میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی لاہور شہر کے صدر ولید اقبال نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ لاہور شہر کیلئے کارآمد نہیں۔ منصوبے سے شہر کی تاریخی عمارتیں متاثر ہونگی۔ میرا تعلق لاہور شہر سے ہے اور پی ٹی آئی لاہور شہر کا صدر ہوں اس بنا پر مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔ اورنج لائن منصوبے کے خلاف درخواستوں کی سماعت 13 نومبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔