• news

انتخابی فہرستوں پر نظرثانی‘ نئے ووٹرز کے اندراج کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن کے حکام نے واضح کیا ہے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور نئے ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ نئے ووٹروں کی اندراج کا عمل سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان میں جاری رہے گا۔ فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے موجودہ مہم نادرا کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت جاری تھا جس کیلئے باقاعدہ ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے تھے موجودہ مہم کو توسیع دینا ممکن نہیں ہے۔ ملک بھر میں نئے ووٹروں کے اندراج اور فوت شدہ افراد کے ووٹ حذف کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے تھے بیان میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نئے درج کئے جانے والے 48لاکھ ووٹروں کے حوالے سے اپناکام مکمل کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن