پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن فوجیوں کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سری لنکا کی فوج کے ایک دستے نے گزشتہ روز کولمبو میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین سے ملاقات کی۔ فوج کا یہ دستہ 18 سے 26 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سری لنکا میں پاکستان کے سفیر نے سری لنکا کے فوجی دستے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا نے تمام شعبوں میں تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔