• news

شپنگ کمپنیز جی ایس ٹی کیس‘ حکومت سندھ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے شپنگ اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس اور فریٹ فارورڈنگ کی خدمات پر جی ایس ٹی کے معاملہ پر حکومت سندھ کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق سمیت دیگر فریقین کو آئندہ سماعت تک کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں حکومت سندھ کا موقف تھا کہ این ایف سی ایوارڈ فارمولے کے تحت شپنگ کلیئرنگ کمپنیز کی خدمات پر جی ایس ٹی عائد کیا گیا تھا حکومت نے رواں سال شپنگ کلیئرنگ اور فارورڈنگ کمپنیز کی خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا تھا لیکن شپنگ کمپنیز اور دیگر نے حکومت سندھ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اور ہائی کورٹ نے شپنگ کمپنیوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن