اقوام متحدہ دوہرا معیار چھوڑ کر کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دلائے‘‘ : عرفان مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پیر سید محمد عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دوہرا معیار چھوڑ کر کشمیری مسلمانوں کو اپنا حق آزادی دلائے۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری ظلم و بربریت پر بھارت سے دو ٹوک بات کرنا ہوگی اور اپنی قراردادوں پر عمل کرانا ہوگا۔ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اہلسنت کا ہر جوان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا اور وطن کے دفاع کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادے گا۔ مودی حکومت مجاہدین کشمیر کی جدوجہد اور استقامت دیکھ کر بوکھلا گئی ہے۔