ملک میں قومی سطح پر پیلی ایٹوکیئر سروسز کی بہتر فراہمی کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ہارون حفیظ
لاہور (پ ر) مارفین اور ان جیسی ادویات کے حصول کیلئے پاکستان میں رائج پرانے اور فرسودہ قوانین کی وجہ سے شدید درد کو کنٹرول کرنے کیلئے مارفین کا حصول انتہائی مشکل ہے جس سے ان ادویات کو استعمال کرنے والے مریض شدید اذیت میں مبتلا ہیں یہ بات ہاسپس اینڈ پیلی ایٹوکیئر کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ ہاسپٹلسٹ اینڈ پیلی ایٹو میڈیسن فزیشن ڈاکٹر ہارون حفیظ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئی کہی انہوں نے بتایا کہ لاہور میں صرف شوکت خانم ہسپتال میں ایک مکمل پیلی ایکٹوکیئر ٹیم موجود ہے اور درد کم کرنے والی سپیشل ادویات میں سے کچھ دستیاب بھی ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پیلی ایٹوکیئر سروسز کی بہتر فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیکل طریقہ کار شدید بیمار لوگوں کی جسمانی اور نفسیاتی تکالیف کم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔